12 اپریل ، 2012
ٹورنٹو…این جی ٹی…دورِ جدید میں سائنسی ایجادات کے باعث روزانہ نت نئے روبوٹس سامنے آرہے ہیں جو گھریلو کاموں سے لیکر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں بھی بیحد اہمیت کے حامل ہیں۔روبوٹس کی بڑھتی ہوئی اہمیت کومدِ نظر رکھتے ہوئے کینیڈا کی ایک یونیورسٹی کے طلباء نے انسانوں سے بیحد مماثلت رکھتا ایسا روبوٹ تیار کرلیا ہے جو آئس ہاکی کھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کینیڈا کی ایک مشہور ہاکی پلےئر کے نام سے منسوب جینیفر نامی یہ روبوٹ صرف58سینٹی میٹر اونچا ہے۔لیپ ٹاپ کی مدد سے کنٹرول کیا جانے والایہ روبوٹ ناصرف آئس ہاکی کی رِنک پر بخوبی اسکیٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ اپنی ہاکی اسٹک کو ماہرانہ انداز میں استعمال کرتے ہوئے فار ہینڈ اور بیک ہینڈ اسٹروکس بھی کھیل سکتا ہے۔