24 جون ، 2014
`ریو ڈی جنیرو.....این جے ٹی .....برازیل میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے عالمی میلے نے دنیا بھر کو اپنے سحر میں مبتلا کر رکھا ہے اور ایسے میں دنیا بھر سے منچلے فٹ بال کیساتھ نئے عالمی ریکارڈز بنانے میں مگن ہیں۔ایسا ہی ایک منچلا دیوانہ برازیل کا مارسیلو رائبریوڈا سلوا ہے جس نے گزشتہ روز انوکھا کرتب دکھاکر اپنا نام ریکارڈ بکس میں درج کروالیا۔ڈا سلوا نے فٹ بال کو مسلسل اپنے سر پر اُچھالتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ٹی شرٹس کو جسم سے اُتارنے کا منفرد کارنامہ سر انجام دیا۔یہی نہیں ڈ اسلوا 2گھنٹے15منٹ میں فٹ بال کو اپنی ٹانگ سے 15ہزار بار اُچھالنے کی منفرد صلاحیت بھی رکھتا ہے اور ان دونوں قابلیتوں کے باعث اسکا نام گینز ریکارڈ بک میں درج کرلیا گیا ہے۔