کھیل
25 جون ، 2014

ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ میں سابق چیمپینزکی پیش قدمی جاری

ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ میں سابق چیمپینزکی پیش قدمی جاری

لندن.....ومبلڈن ٹینس چیمپین شپ میں سابق چیمپینزکی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے، رافیال نڈال، راجر فیڈرر، ماریہ شراپووا اور سرینا ولیمز نے دوسرے راونڈ کے لئے کوالی فائی کرلیا۔ومبلڈن میں جاری ایونٹ کے مینز ایونٹ میں ساق چیمپین رافیل نڈال کا مقابلہ تھا سلواکیہ کے مارٹن لیزان سے، چار سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد اسپینش اسٹار نے چار چھ، چھ تین، چھ تین اور چھ تین سے میچ اپنے نام کیا۔ایک اور سابق چیمپئن راجر فیڈرر نے اٹلی کے پاؤلو لورینزی کو اسٹریٹ سیٹس میںشکست کا مزہ چکھایا، ان کی جیت کا اسکور چھ ایک، چھ ایک اور چھ تین رہا۔خواتین ایونٹ کی نمبر ون سیڈ امریکا کی سیرینا ولیمز کا آغاز شاندار رہا ، پانچ مرتبہ کی ومبلڈن چیمپئن نے اینا تاتشولی کو چھ ایک اور چھ دو سے شکست دے کر دوسرے مرحلے میں جگہ بنائی۔روس کی ماریہ شراپووا نے بھی برطانیہ کی سمانتھا مرے کے ساتھ کچھ ایسا ہی سلوک کیا ، انہوں نے چھ ایک اور چھ صفر سے فتح حاصل کی۔نمبر چار سیڈ اگنیسکا ریڈوانسکا اور سربیا کی اینا ایوانووچ بھی کامیابی کے بعد اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں۔

مزید خبریں :