25 جون ، 2014
ممبئی .....بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کرشمہ کپور نے عمر کی چالیس بہاریں دیکھ لیں۔بالی ووڈ کے کپور خاندان کی بیٹی کرشمہ کا شمار انتہائی منجھی ہوئی اداکاراؤں میں ہوتاہے۔رندھیرکپور اور ببیتا کی بیٹی کرشمہ نے 1991 میں بڑی اسکرین کا رخ کیا۔دلکش مسکراہٹ ،حسین زلفیں اور دراز قد اس حسینہ نے اپنی باکمال اداکاری سے بہت جلد فلم بینوں کے دلوں میں جگہ بنالی۔پریم قیدی کی نیلما ہو یا راجا ہندوستانی کی آرتی۔ہیرو نمبر ون کی مینا ہو یا دل تو پاگل ہے کی نیشا۔کرشمہ نے ہر کردار سے بخوبی انصاف کیا۔ بیوی نمبر ون میں پوجاکاکردار فلم فضا میں فضا کاکردار لوگوں کے دلوں میں گھر کرگیا۔