28 جون ، 2014
ہالی و ڈ ......ہالی و ڈ کی نئی سنسنی خیز فلم اے موسٹ وانٹڈ مین (A Most Wanted Man) کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔فلم آ موسٹ وانٹڈ مین،ایک ایسے غریب اورناخواندہ چیچن شخص کے گِرد گھومتی ہے جو جیل میں سزا کاٹنے کے بعد غیر قانونی طور پر جرمنی پہنچ جاتا ہے۔جرمنی پہنچ کر بھی قسمت اس شخص کا ساتھ نہیں دیتی اور وہاں عائد ہوجاتا ہے اس پر دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کا الزام۔جان لِی کیری کے ناول سے ماخوذ یہ آنجہانی اداکار فلپ ہاف مین Philip Hoffman کی آخری فلم ہے جو 25 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنےگی۔