28 جون ، 2014
ممبئی.....بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان نے ڈانس کے ماہر ہیرو ریتک روشن اور خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کو مات دیتے ہو ئے بالی ووڈ میں سب سے بہترین با ڈی رکھنے والے اداکار کا اعزاز ایک بار پھر اپنے نام کر لیا ہے۔ایک بھارتی جریدے کی جانب سے کر وائے گئے آن لائن سروے میں 51 فیصد ووٹ حاصل کر کے سلمان خان پہلے، 39 فیصد ووٹ حاصل کر کے ریتک روشن اس رینکنگ میں دوسرے جبکہ 8فیصد ووٹ کے ساتھ اکشے کمار تیسرے نمبر کے حقدار ٹھہرائے گئے۔حیرت انگیز طور پر جان ابراہام دو فیصد ووٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔