پاکستان
29 جون ، 2014

وزیراعلیٰ پنجاب کی جاتی عمرہ میں وزیراعظم محمدنوازشریف سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب کی جاتی عمرہ میں وزیراعظم محمدنوازشریف سے ملاقات

لاہور.......وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نےجاتی عمرہ رائےونڈمیں وزیراعظم محمدنوازشریف سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں طاہرالقادری کی اے پی سی، آئی ڈی پیز کے لئے امدادی سامان اورعمران خان کے سوالات کےحوالے سےگفتگوہوئی۔وزیراعظم محمدنوازشریف آج صبح ہی اسلام آباد سے لاہور پہنچے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نےوزیراعظم سےجاتی عمرہ رائےونڈ میں ملاقات کی۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں طاہرالقادری کی کل جماعتی کانفرنس، آئی ڈی پیز کے لئے امدادی سامان اورعمران خان کے سوالات کےحوالے سےگفتگوہوئی۔ملاقات میں وفاقی اور صوبائی انتظامیہ کےمتعدد افسران بھی شریک ہوئے۔

مزید خبریں :