30 جون ، 2014
ممبئی......ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم رائز آف دی پلانیٹ آف دی ایپس کے سیکوئل ڈان آف دی پلانیٹ آف دی ایپس کی کچھ نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔ہدایتکار میٹ ریوز کی اس فلم میں اینڈی سرکیس،گیری اولڈ مین،جیسن کلارک اور کیری رسل اہم کردارادا کررہے ہیں۔پیٹر چرنن اور ڈائیلان کلارک کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں جینیاتی تجربات کے ذریعے بن مانس کو دنیا کی سب سے ذہین ترین مخلوق بن کر حکمرانی ثابت کرتے دکھایا گیا ہے۔12کروڑ ڈالر کے بجٹ سے بننے والی یہ سائنس فکشن فلم اگلے ماہ کی 11 تاریخ کوامریکا اور17تاریخ کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔