13 اپریل ، 2012
ٹورنٹو…این جی ٹی…بر فا نی ریچھ کا شما ر دنیا کے چند خطر ناک ترین جانوروں میں ہو تاہے جو چند لمحوں میں انسانوں کو اپنا نوالا بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ان خطرات کے باوجود کینیڈامیں ایک شخص ایسا بھی موجود ہے جس کی ناصرف برفانی ریچھ کے ساتھ گہری دوستی ہے بلکہ یہ دونوں اکثر ساتھ سوئمنگ کرتے بھی پائے جاتے ہیں۔60سالہ مارک ڈوماس اور16سالہAgeeنامی برفانی ریچھ کے درمیان گہری انسیت پائی جاتی ہے جس کی وجہAgeeکی ڈوماس کے ہاتھوں ہونے والی سالوں کی پرورش اوراسکی بے لوث محبت ہے۔ڈوماس اورAgeeناصرف ایک دوسرے کے گلے لگتے، ساتھ کھیلتے اور ساتھ تیر اکی کر تے نظر آتے ہیں بلکہ ڈوماس اس خونخوار جا نورکے جبڑ وں میں اپنا سر ڈالتے ہوئے بھی نہیں گھبر اتا کیونکہ اسے علم ہے کہ اس کا یہ دو ست اسے کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچا ئے گا۔