13 اپریل ، 2012
لندن…این جی ٹی…اب تک آپ نے انسانوں کے علاوہ صرف کتوں کو ہی ماہرانہ انداز میں سرفنگ کرتے دیکھا ہوگا لیکن اب بی بطخ بھی کتوں سے پیچھے رہنے والی کہاں۔۔ آج کل سرفنگ کرتی ایک بطخ تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے جو اپنے مالک سے سرفنگ کی باقاعدہ تربیت بھی لے رہی ہے۔یہ پالتو بطخ بورڈ پر اپنے مالک کے ساتھ آگے بیٹھ کر تندو وتیز سمندری لہروں پر سرفنگ کا مزہ لیتی نظر آتی ہے۔فی الحال یہ بطخ ٹریننگ کے ابتدا ئی مراحل طے کررہی ہے اور اسی لیے سرفنگ کے دوران بے قابو ہوکر پانی میں بھی گر جاتی ہے لیکن اس کی ہمت کو دیکھنے کے بعد یہ ضرو ر کہاجاسکتا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب یہ بلاخوف پانی کی لہروں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی نظر آئیگی۔