04 جولائی ، 2014
لوسان،سوئٹزر لینڈ.......امریکا کے جسٹن گیٹلین نے ڈائمنڈ لیگ میٹ میں 100 میٹر ریس اپنے نام کرلی۔ایک سال بعد ٹریک پر واپس آنے والے ٹائی سن گے دوسرے نمبر پر رہے۔سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزین میں جاری ایونٹ میں جسٹن گیٹلین نے شاندار کارکردگی دکھائی۔انہوں نے 9 عشاریہ آٹھ سیکنڈز میں فاصلہ طے کرکے ہم وطن ٹائی سن گے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔یہ ڈوپنگ بین سے واپسی پر ٹائی سن گے کی پہلی ریس تھی۔نیوزی لینڈ کی ویلری ایڈمز نے شاٹ پٹ ایونٹ، امریکا کے کیرانی جیمز نے 400 میٹر ریس، فرانس کے رینو لیولینی نے مینز پول والٹ ایونٹ ،کینیا کی مرسی چیرونونے ویمنز 3000 میٹر ریس،فرانس کے پیسکل مارٹینو لاگارڈے نے مینز 110 میٹر ہرڈلز اور یوکرین کے بوگڈان بونڈارینکو نے مینز ہائی جمپ ایونٹ میں کامیابی حاصل کی۔مینز 200 میٹر ریس میں پاناما کے الونسو ایڈورڈ نے فتح سمیٹی۔