دلچسپ و عجیب
13 اپریل ، 2012

آسٹریلیا :فلمی کردار کا لباس پہنے فلاحی کارکن کی چندہ مہم اختتام پذیر

آسٹریلیا :فلمی کردار کا لباس پہنے فلاحی کارکن کی چندہ مہم اختتام پذیر

سڈنی…این جی ٹی…آسٹریلیا کے ایک فلا حی کا رکن کی فلمی کردار کا لباس زیب تن کر کے چندہ جمع کرنے کی مشکل ترین مہم آخر کار اختتام پذیرہو گئی ۔ جیکب فرنچ نامی اس کا رکن نے ایک فلا حی ادارے کے لیے مشہور ہالی ووڈ فلم اسٹار وارز کے کردار اسٹارم ٹروپر (Stormtrooper)کا لباس پہن کر اپنی چندہ مہم کا آغاز کیا ۔ آسٹریلیا کے شہر پر تھ سے سڈنی تک کی اس میراتھن میں اس 21سالہ نوجوان نے روزانہ 10گھنٹے سفر کیاجس دوران اس نے 7جوڑی جوتے استعمال کئے اورتقریباً 12کلو وزن بھی کم کر لیا۔اپنے منفرد لباس کے باعث پورے آسٹریلیا میں مرکزِ نگا ہ بننے والے فرنچ نے اپنی اس فلا حی مہم میں تین ہزار میل سفرطے کیا اور اس9 ماہ کے کٹھن مرحلے میں 62ہزار پاؤنڈ چندہ جمع کیا۔

مزید خبریں :