انٹرٹینمنٹ
06 جولائی ، 2014

پاکستانی فلم ’سلطنت‘ عید الفطر پر نمائش کیلئے تیار

 پاکستانی فلم ’سلطنت‘ عید الفطر پر نمائش کیلئے تیار

لاہور......بھائی لوگوں پر بننے والی پاکستانی فلم ،سلطنت، عید الفطر پر نمائش کیلئے تیار ہے۔انڈر ورلڈ کی رنگینوں پر مبنی فلم میں بھارتی اور پاکستانی اداکار جلوے بکھیر رہے ہیں ۔پاکستان، دبئی، تھائی لینڈ اور مصر کی خوبصورت لوکیشنز پر فلمائی گئٍی پاکستانی فلم سلطنت کی ہدایات فیصل بخاری نے دی ہیں، فلم میں جاوید شیخ،اسلم بھٹی، سارہ لورین اور احسن خان مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔بھرپور ایکشن تھرلر فلم سلطنت میں بالی وڈ کے اکاش دیپ سہگل ،دیپک اور شویتا تیواری سمیت کئی دوسرے فنکار بھی جلوہ گر ہوں گے۔لالی وڈ فلم سلطنت کے موسیقار چھکو لہری جبکہ مصنف پرویز کلیم ہیں، فلم سلطنت عید الفطر پر ریلیز ہونے والی بڑی فلموں میں شامل ہے۔

مزید خبریں :