08 جولائی ، 2014
کراچی ......کراچی کے علاقے کیماڑی مچھر کالونی میں غباروں میں گیس بھرنے والا سلنڈر پھٹنے سے 6 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔کیماڑی کے علاقے مچھر کالونی میں غباروں میں گیس بھرنے والا سلنڈر پھٹ گیا جس سے قریب موجود چھ بچے اور غبارے بیچنے والا زخمی ہوگیا ، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال پہنچایا گیا ، چارزخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔ زخمیوں میں 8سالہ یاسین ، 7سات سالہ ایشاء ، 8سالہ بلال ،7سالہ حمیدہ بخش ، 6سالہ سمیرا اور 62سالہ محمد یوسف شامل ہیں ۔تین بچوں کو برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔