پاکستان
08 جولائی ، 2014

پیمرا نے جیو نیٹ ورک کے چینلز کی غیر قانونی بندش کا نوٹس لے لیا

پیمرا نے جیو نیٹ ورک کے چینلز کی غیر قانونی بندش کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد..... پیمرا نے جیو نیٹ ورک کے چینلز کی غیر قانونی بندش کا نوٹس لے لیا ۔کیبل آپریٹرز کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ چینلز کی غیر قانونی بندش سے باز رہیں ورنہ ان کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔پیمرا کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کیبل آپریٹرز سے کہا گیا ہے کہ وہ چینلز کی غیر قانونی طور بندش سے باز رہیں،کیبل آپریٹرز پیمرا قوانین اور لائسنس کےمنافی عمل سے اجتناب کریں، پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کیبل آپریٹرزکے خلاف انضباطی کاروائی کی جاسکتی ہے،کیبل آپریٹرز کے خلاف کارروائی بھاری جرمانے یا لائسنس کی منسوخی بھی ہوسکتی ہے،غیر قانونی اور بے ہودہ سی ڈی چینلز فوری بند کیے جائیں،کیبل آپریٹرز پر پیمرا کا نوٹس چاربنیادی نکات پر مشتمل ہے جن میں چینل کی نشریات روکنے ، نشریات میں خلل ڈالنے ، چینل کا نمبر تبدیل کرنے اور بے ہودہ سی ڈی چینلز چلانے سے متعلق شکایات شامل ہیں۔ پیمرا نے عوام سے کہا ہے کہ وہ اپنے کیبل آپریٹر کےخلاف شکایات ٹول فری نمبر080073672 پر درج کرا سکتے ہیں۔اس کےعلاوہ آپ پیمراکی ویب سائٹ پر جاکر بھی اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔

مزید خبریں :