پاکستان
08 جولائی ، 2014

شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 13 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 13 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی.....شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقے دیگان میں کارروائی کی ،جس کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے جانے والوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کارروائی کےدوران دہشت گردوں کے 7ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔

مزید خبریں :