پاکستان
08 جولائی ، 2014

سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بھاری تنخواہ پر میڈیا کنسلٹنٹ کا تقرر

سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بھاری تنخواہ پر  میڈیا کنسلٹنٹ کا تقرر

کراچی......سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بھاری تنخواہ پر میڈیا کنسلٹنٹ کا تقرر کیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق سینئر صحافی اور کالم نگار بابر ایاز کو اتھارٹی کا نیا میڈیا کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مراعات کے علاوہ ان کی ماہانہ تنخواہ پانچ لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران کے ایک گروپ نے اس تقرری کی مخالفت کی ہے ۔ ان افسران کا کہنا ہے کہ ادارے کا اپنا میڈیا ڈپارٹمنٹ موجود ہے ۔ اس کے باوجود میڈیا کنسلٹنٹ کی تقرری صرف منظور نظر افراد کو نوازنا ہے ۔

مزید خبریں :