08 جولائی ، 2014
بیجنگ ......وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس میں منافع خوری کی آڑ میں عوام کو لوٹنے والوں کو معاف نہیں کیا جائےگا۔ منافع خور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔بیجنگ سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی وافر دستیابی کویقینی بنایا جائے۔رمضان بازاروں میں اشیا کی قیمتوں کے ساتھ معیار پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔وزیراعلٰی پنجاب نے ہدایت کی کہ صوبائی وزرا،منتخب نمائندے اور متعلقہ حکام رمضان بازاروں کے دورے کرکے انہیں رپورٹ بیجنگ بھجوائیں۔