09 جولائی ، 2014
اسلام آباد.....تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تحریک انصاف کےارکان قومی اسمبلی مراد سعید اور علی محمد خان آج الیکشن کمیشن میں وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پٹیشن دائر کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے نواز شریف کے خلاف پٹیشن تیار کر لی ہے جس میں ٹیکس چھپانے سمیت مختلف الزامات عائد کیے گئے ہیں۔