پاکستان
09 جولائی ، 2014

کیبل آپریٹرز کی ڈوریا ں ہلانے میں ایک چینل کا مالک ملوث ہے، ترجمان جنگ،جیو

کیبل آپریٹرز کی ڈوریا ں ہلانے میں ایک چینل کا مالک ملوث ہے، ترجمان جنگ،جیو

کراچی.....پیمرا کی عائد کردہ معطلی کادورانیہ پوراہونے کےبعد بھی کیبل پرجیو کی نشریات تاحال بند ہیں اور کیبل آپریٹرز کی ہٹ دھرمی پر حکومت اورپیمراکی جانب سے کوئی متحرک کارروائی سامنے نہیں آرہی ، اس سلسلے میں جنگ گروپ کے ترجمان نے بیان دیا ہےکہ جیو نہ دکھانے سے متعلق کیبل آپریٹرز کے تمام تر جواز بودے بہانے ہیں ، نشریات روکنے والے کیبل آپریٹرز کی ڈوریا ں دراصل ایک چینل کامالک ہلا رہا ہے۔کیبل پر جیو کی مسلسل بندش سے متعلق اپنے ردعمل میں جنگ اور جیو کے ترجمان نے کہا ہےکہ کیبل آپریٹرز کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر جیو نہ دکھانا ایک بودا بہانہ ہے اورمکمل جھوٹ ہے ،جیو کی بندش اور نمبروں کی تبدیلی سے متعلق کیبل آپریٹرز سیکیورٹی خطرات کے بہانے کررہے ہیں ،حقیقی سیکیورٹی خطرات کی صورت میں بھی جیو نہ دکھانےکا کیبل آپریٹرز کا عمل غیر قانونی قرار پائے گا۔ترجمان جنگ گروپ نے اس موقع پر بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ایک سمن کا حوالہ بھی دیا جس میں انہوں نےکہاکہ قانون توڑنے کے لیے سیکیورٹی خطرات کو تسلیم کرلیا جائے تو ملک میں انارکی پھیل جائے گی ۔ترجمان جنگ گروپ کا کہناتھا کہ ججوں ، وکلا ، میڈیا ، پولیس کو بھی خطرات کا سامنا ہے مگر وہ اپنے قانونی دائرہ کار میں رہ کر کام کرتےہیں ۔ترجمان جنگ گروپ کا کہنا ہے کہ ایک میڈیا گروپ بزنس ڈیل کےتحت کیبل آپریٹرز کی ڈوریاں ہلاتا ہے، یہ سب حکومت اور پیمرا کے علم میں ہے، دو بڑے چینل یہی منقبت جیو سے پہلے شادی کی تقریب پر فلما چکےہيں، ریٹنگ بڑھانے کے لیے ساٹھ بار یہی قوالی دکھائی گئی۔ جنگ اور جیو کے ترجمان نے کہا ہے کہ حامد میر پر حملے کے واقعے کے بعد شکایت پر ہی کیبل آپریٹر نشریات روکنے کے لیے بہانے بازی کیوں کررہے ہیں۔ عدالت اگر اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرے توبہت سے راز سامنے آسکتے ہیں۔

مزید خبریں :