09 جولائی ، 2014
اسلام آباد........وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ طاہرالقادری کا انقلاب اب ٹورنٹو جاکر رکے گا۔پرویز رشید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طاہرالقادری میں ہمت ہے تو کینیڈا کا پاسپورٹ پھاڑکر ملک میں انقلاب لائیں، اسلام کے نام پر چندہ مانگ کر سیاست کرنے والے ہمیں سیاست نہ سکھائیں، 2002 کے جعلی ریفرنڈم کا ڈھول بجانے والا آج کس منہ سے انقلاب کی بات کرتا ہے۔