پاکستان
09 جولائی ، 2014

بلڈ پریشر ،کولسٹرول کیلئے سبز چائے مفید،افطار کے بعد قہوہ خانوں پر رش

بلڈ پریشر ،کولسٹرول کیلئے سبز چائے مفید،افطار کے بعد قہوہ خانوں پر رش

کوئٹہ........کوئٹہ میں رمضان المبارک شروع ہوتے ہی افطار کے بعد شہر کے قہوہ خانوں پر گرین ٹی پینے والوں کا رش لگ گیا،کوئی دوستوں کے ساتھ سبزچائے کے مزے اڑا رہا ہے تو کوئی تنہا تنہا ہی اپنی پسندیدہ چائے سے لطف لےرہاہے۔ کوئٹہ کے پرنس روڈ،جناح روڈ اور قندھاری بازار کے قہوہ خانے افطار کے ساتھ ہی آباد ہوجاتے ہیں، روزہ داروں کی بڑی تعداد افطار کے بعد ان قہوہ جانوں میں پہنچ جاتی ہے،قہوہ خانوں کے باہر کرسیاں ڈال کر زیادہ تر لوگ سبز چائے ہی پیتے ہیں۔ان شوقین حضرات کا کہنا ہے کہ سبز چائے رمضان میں نظام ہاضمہ کو درست رکھنے کے ساتھ ساتھ دن بھر کی تھکاوٹ دور کردیتی ہے۔کوئٹہ کے قہوہ خانوں میں سبز چائے کا ایک کپ دس روپے اور چینک بیس روپے کی ملتی ہے ۔چائے فروشوں کا کہنا ہے کہ سبز چائے پینے والے افراد میں کئی بغیر چینی کی سبز چائے کے ساتھ سفید ٹکی یا گڑ بھی شوق سے کھاتے ہیں۔ کوئٹہ میں رمضان کے دوران شہریوں کا سبز چائے پینے کا شوق اپنی جگہ، طبی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ سبز چائے نہ صرف نظام ہاضمہ کو درست رکھتی ہے بلکہ بلڈ پریشر اور کولسٹرول میں کمی کیلئے بھی بہتر ین مشروب ہے۔

مزید خبریں :