پاکستان
09 جولائی ، 2014

آئین معطل کرنے پر حکمرانوں پر غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے، طاہرالقادری

آئین معطل کرنے پر حکمرانوں پر غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے، طاہرالقادری

لاہور.......پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ آئین معطل کرنے کے جرم میں حکمرانوں پر غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے،اب نیامعاہدہ ہوگا جو انقلاب کے بعد عوام کو اقتدار منتقل کرے گا۔ایک بیان میں طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ انقلاب کے بعد آئین کے دیباچے اور پہلے 40 آرٹیکلز کا نفاذ ہوگا، سب جانتے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ کس کے حکم پر درج نہیں کیا جارہا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے اقتدار میں ہوتے ہوئے عدل نہیں ہوسکتا، آئین معطل کرنے کے جرم میں حکمرانوں پر غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے، اب نیامعاہدہ ہوگا جو انقلاب کے بعد عوام کو اقتدار منتقل کرے گا۔

مزید خبریں :