پاکستان
10 جولائی ، 2014

بنوں : موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹ گیا،5افرادزخمی

بنوں : موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹ گیا،5افرادزخمی

بنوں ....بنوں میں موٹر سائیکل نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 5افراد زخمی اور خاصہ دار فورس کی گاڑی تباہ ہوگئی۔دھماکا ریلوے روڈ پر ایک بینک کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا،زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ،جہاں 3افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے سے خاصہ دار فورس کی گاڑی تباہ ہوگئی ،جبکہ قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکے میں خاصہ دار فورس کی گاڑی کونشانہ بنایا گیا۔پولیس نے دھماکے کی جگہ کوگھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

مزید خبریں :