10 جولائی ، 2014
لاہور.....آج احمد ندیم قاسمی کی آٹھویں برسی ہے ۔قاسمی صاحب اردو ادب کا ایک دمکتا ہوا ستارہ ہیں ، انہیں نظم اورنثر دونوں اصناف پر کمال کا عبورحاصل تھا ، احمد ندیم قاسمی نے اپنی وراثت میں 50 سے زائد کتابیں چھوڑی ہیں ۔احمد ندیم قاسمی ، اس صاحب طرز ادیب اورشاعر نے جوبھی لکھا برحق لکھا۔وہ ایک ایسے انقلاب کے خواہاں تھے ، جو انسان کو خود اپنی تقدیر کا مالک بنا سکے۔قاسمی صاحب عظمت انسان کے معترف تھے۔
میں ان کو دیکھ کے تخلیقِ گل کی سوچتا ہوں
گلوں کو دیکھتے رہنا تو کوئی بات نہیں