پاکستان
10 جولائی ، 2014

فوجی فاؤنڈیشن کے چیئر مین کی آرمی چیف سے ملاقات

  فوجی فاؤنڈیشن کے چیئر مین کی آرمی چیف سے ملاقات

راولپنڈی..... فوجی فاؤنڈیشن کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد مصطفےٰ خان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور انہیں آئی ڈی پیز کے لئے 15 کروڑ روپے کا چیک دیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چیئرمین فوجی فاؤنڈیشن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد مصطفےٰ خان نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ۔ملاقات میںلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد مصطفےٰ خان نے آرمی چیف کو شمالی وزیرستان کے متاثرین کی امداد کے لئے 15 کروڑ روپے کا چیک دیا ۔

مزید خبریں :