10 جولائی ، 2014
پشاور.... پشاور میں شرپسندوں کے حملے میں شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنزپشاور میں ادا کی گئی، جس میں سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی ، آئی جی پی ناصر خان درانی اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہدا کو سلامی دی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ناصر خان درانی نے بتایا کہ پولیس وین پر فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں کی تعداد تین تھی اور ہلاک ہونے والے ایک حملہ آور کا تعلق دیر سے تھا۔