پاکستان
10 جولائی ، 2014

شمالی وزیرستان کے 8 لاکھ 82 ہزار 355 متاثرین رجسٹرڈ

شمالی وزیرستان کے 8 لاکھ 82 ہزار 355 متاثرین رجسٹرڈ

پشاور......شمالی وزیرستان سے نقل مکانی والے رجسٹرڈ متاثرین کی تعداد 8لاکھ 80 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ متاثرین کو امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرکے بنوں آنے والے 69ہزار 6 سو 66 خاندانوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ کے8لاکھ82ہزار355متاثرین میں مردوں کی تعداد 2 لاکھ 56 ہزار 619 ہے، 2 لاکھ 50 ہزار 571 خواتین اور 3 لاکھ 75 ہزار 165 بچے بھی انہیں رجسٹرڈ آئی ڈی پیز میں شامل ہیں۔ضلع ٹانک کے مختلف علاقوں میں آباد 63 خاندانوں کے 800 افراد پر کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے۔ زیادہ تر متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ اپنا سب کچھ چھوڑ کر آئے ہیں لیکن یہاں انہیں بروقت امداد نہیں دی جارہی۔راستے میں نکل رہے تھے کچھ مال ادھر رہ گیا۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کمشنر آفس بنوں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی صورت میں بھی آئی ڈی پیز کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔ وفاق وعدے کے مطابق متاثرین میں فی خاندان 50ہزار روپے کی ادائیگی جلد یقینی بنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو آئی ڈی پیز اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ کر آئے ہیں انہیں 10 فیصد اضافی سیٹیں اور دو ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ آئی ڈی پیز کے لیے کالجوں اور یونی ورسٹیوں میں 250 کمروں کا بندوبست بھی کردیا گیا ہے۔ اسپیکر کے پی کے کا کہنا تھا کہ بنوں میں بیمار متاثرین کے لیے دواؤں اور ڈاکٹروں کی کمی نہیں۔ وزیر مملکت عابد شیر علی بھی بیان بازی چھوڑ کر آئی ڈی پیز کے لیے کچھ کام کرکے دکھائیں۔وفاقی وزیر پانی و بجلی اے سی کے کمروں سے نکل کر یہاں آئی ڈی پیز کا وزٹ کریں۔ صرف بیانات نہ دیں کام کرکے دکھائیں، اسپتالوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔دوسری جانب مختلف سیاسی،سماجی اور فلاحی تنظیمیں بھی فوج،وفاق اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر متاثرین کی مدد کے لیے کام کررہی ہیں۔آج بھی فلاحی تنظیم کی جانب سے فراہم کیاگیا 19ٹرکوں سے بھرافوڈ پیکج 10ہزارخاندان میں تقسیم کیاگیا۔

مزید خبریں :