انٹرٹینمنٹ
10 جولائی ، 2014

ورلڈ کپ فٹبال میں ٹیم کو سپورٹ کرنے والی لڑکی ماڈل بن گئی

ورلڈ کپ فٹبال میں ٹیم کو سپورٹ کرنے والی لڑکی ماڈل بن گئی

ریوڈی جنیرو.......فٹبال ورلڈکپ کے گروپ میچوں کے دوران اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے والی ایک فین کو ماڈلنگ کانٹریکٹ مل گیا ،یہ ہیں بیلجیئم سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ ایگزل ڈیسپیگلر، جن پر نظر ٹہر ی ہے ایک معروف بین الاقوامی برینڈ کی ۔ ایگزل ڈیسپیگلربیلجیئم کے ایک میچ میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کررہی تھیں، کہ کیمرے کی آنکھ کو بھا گئیں ، اور پھر انٹر نیٹ پر ان کی تصویروں کی دھوم ایک بین الاقوامی برینڈ کے ایگزیکٹیوز تک پہنچی جنہوں نےایگزل ڈیسپیگلرکو بنا لیا اپنا برینڈ ایمبیسیڈر، اس کانٹریکٹ کے لیے ایگزل ڈیسپیگلرکو کتنی رقم ملی یہ تو نہیں معلوم لیکن سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کے فینز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ضرور ہورہا ہے ،تو جناب بیلجِیئم تو بھلے ارجنٹینا کے ہاتھوں ناکام ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا لیکن ایگزل ڈیسپیگلرکے لیے ضرور کامیابی کے دروازے کھل گئے۔

مزید خبریں :