کھیل
14 جولائی ، 2014

برازیل :پانچ ہفتے جاری رہنے کے بعد ورلڈ کپ فٹ بال ختم

برازیل :پانچ ہفتے جاری رہنے کے بعد ورلڈ کپ فٹ بال ختم

ریوڈی جنیرو........برازیل میں تقریباً پانچ ہفتے جاری رہنے کے بعد ورلڈ کپ فٹبال ختم ہوگیا۔رنگا رنگ ایونٹ کے دوران کئی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آئے،کہیں احتجاج نے ماحول کو گرمایا تو کہیں شائقین کے جوش نے گرمی بھر دی۔ساری دنیا کو ورلڈ کپ فٹبال نے ہیپناٹائز کیے رکھا،کئی اہم واقعات میگا ایونٹ کے دوران ریکارڈ کا حصہ بن گئے۔برازیل کی سیمی فائنل میں انتہائی بری پرفارمنس مدتوں نہیں بھلائی جا سکتی۔شائقین کو سواریز کا کاٹنا بھی یاد رہے گا۔ اسپین،اٹلی اور انگلینڈ کی شرمناک شکست کے ساتھ کوسٹا ریکا، میکسیکو اور کولمبیا کی شاندار پرفارمنس بھی ورلڈ کپ ہسٹری کا حصہ بن گئی،لیکن برازیل میں سال بھر ہونے والےاحتجاج کو بھی نہیں بھلایا جا سکتا۔ہزاروں افراد کا سوال ایک ہی تھا ،کہ جب عوام کو بنیادی سہولتیں میسر نہیں تو اسٹیڈیمز پر اتنا خرچ کیوں کیا گیا۔پھر جو 8جانیں گئیں ان کا مداوا کیسے ہو گا،جمہورت کامطلب یہ تو نہیں۔

مزید خبریں :