کھیل
14 جولائی ، 2014

اداکارہ میرا قسمت آزمائیں گی اسٹیج ڈراموں میں

اداکارہ میرا قسمت آزمائیں گی اسٹیج ڈراموں میں

لاہور........فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب اداکارہ میرا نے فیصلہ کیا ہے تھیٹر پر جلوے بکھیرنے کا۔ ایک دو نہیں اکٹھے چار ڈراموں کا کنٹریکٹ کر لیا۔ میرا کہتی ہیں کہ پندرہ سال تک شوبز کی دنیا پر حکمرانی کی اب تھیٹر میں کام کر کے اسپتال کے لئے رقم اکٹھی کروں گی۔ اداکارہ میرا نے فلمی سفر کا آغاز کیا 1995 میں، فلم تھی، میں اکیلا ہوں‘‘۔ پھر میرا نے کھلونا، انتہا اور ہوائیں سمیت کئی سپر ہٹ فلمیں دیں۔بالی وڈ میں بھی میرا نے فلم نذر ،کسک اور پانچ گھنٹے میں پانچ کروڑ میں جلوہ گر ہوئیں۔اب میرا اسٹیج پر قسمت آزمانے نکلی ہیں۔ انہوں نے لاہور کے پروڈیوسر کے ساتھ چار ڈراموں کا کنٹریکٹ کیا ہے۔ پہلا ڈرامہ عید الفطر پر،ویلکم میرا،کے نام سے لگایا جائے گا۔میرا کہتی ہیں کہ انہیں غلط اور منفی باتوں سے بالکل ڈر نہیں لگتا۔میرا کے پاس اس وقت کوئی فلم نہیں، تاہم وہ کہتی ہیں کہ عید الفطر کے بعد وہ بطور ڈائریکٹر اور مصنف کے فلم شروع کریں گی، جس کی ہیروئن بھی وہ خود ہی ہوں گی۔

مزید خبریں :