14 جولائی ، 2014
پشاور.......خیبرپختونخوا کے گورنر نے آئی ڈی پیزکودرپیش مشکلات کی شکایت پرڈی جی فاٹا ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی ارشد خان کوان کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔سرکاری اعلامیے کے مطابق گورنر سردارمہتاب احمد خان نے ڈی جی کو ہٹانے کا فیصلہ بنوں کے دورے کے دوران گرینڈ جرگے میں چیف آف وزیرستان ملک نصراللہ کی شکایت پرکیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ موبائیل سموں کے ذریعے لوگوں کورقوم ملنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور اس حوالے سے بہت سے لوگوں کی رجسٹریشن نہیں ہوپائی۔ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ عابد مجید کو عہدے کا اضافی چارج دے دیا ہے۔