پاکستان
14 جولائی ، 2014

پی پی کی طرف سے متاثرین کیلئے 2 ٹرک امداد بنوں روانہ

پی پی کی طرف سے متاثرین کیلئے 2 ٹرک امداد بنوں روانہ

اسلام آباد ........پیپلزپارٹی نے شمالی وزیرستان کے متاثرین کے لیے امدادی سامان سے بھرے دو ٹرک بنوں روانہ کردیے ہیں۔ اسلام آباد سے امدادی سامان روانہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف نے مشترکا نیوز کانفرنس بھی کی۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ فوج اور آئی ڈی پیز ہمارے کل کے لیے اپنا آج قربان کررہے ہیں، وہ قوم کےہیرو ہیں، پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں 25لاکھ متاثرین کی بھرپوردیکھ بھال کی گئی تھی اور انہیں 90 دن کی ریکارڈ مد ت میں واپس بھیجا گیا تھا ۔ انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی طرف سے دنیابھر کےکشمیریوں کو متاثرین شمالی وزیرستان کے لیے امداد جمع کرنے کی اپیل بھی کی۔

مزید خبریں :