صحت و سائنس
14 جولائی ، 2014

شمالی وزیرستان کے انصاف اللہ کی لاڈلی بیٹیاں تھیلسیمیا میں مبتلا

شمالی وزیرستان کے انصاف اللہ کی لاڈلی بیٹیاں تھیلسیمیا میں مبتلا

اسلام آباد........شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کر کے آنے والے متاثرین کی مشکلات ہیں کہ کم ہی نہیں ہوتیں، ایسے میں کسی کی لاڈلی بیٹیاں جان لیوا مرض کا شکا ر ہوں تو والدین کی نیندیں اڑ جاتی ہیں، انصاف اللہ بھی بیٹیوں کے علاج کے لیے کسی مسیحا کا منتظر ہے۔میرعلی کے مرکزی بازار کا تاجر انصاف اللہ ، خوشحال بھی تھا اور بے فکر بھی ، پھر اس کے کاروبار کو بھی جنگ کی تباہی نے تہس نہس کردیا،جیسے تیسے جان بچی تو بکھرے موتی سمیٹنے کی خاطر اپنے 9 بچوں کا ہاتھ تھامے بنوں جا پہنچا۔انصاف اللہ کے ہاتھ خالی ہیں مگر دامن میں مسائل کے انبار ہیں۔ اپنے لیے کچھ ہو نہ ہو ،مگر تھلیسیمیا کا شکار اپنی چار معصوم بیٹیو ں کو ہر ہفتے خون کی بوتل لگانی ہے،یہ گردش ایام انصاف اللہ کے جگر کے ٹکڑوں پر قیامت بن کر ٹوٹی ہے۔نوسالہ صدیقہ، چھ سالہ محاسن لمحہ بہ لمحہ زندگی سے دور ہو رہی ہیں تو تین سالہ حرا ناز اور ایک سال کی ننھی پری لائبہ کی کھلکھلاتی ہنسی بھی ماند پڑ رہی ہے۔کبھی دوسروں کی دست گیری کرنے والا انصاف اللہ آج کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے، دکھ اپنی ذات کا نہیں، فکر ہے تو بس یہ کہ اس کے آنگن کی یہ چار ننھی کلیاں کہیں مرجھا نہ جائیں۔

مزید خبریں :