14 جولائی ، 2014
پشاور........ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی نے وفد کے ہمراہ جیو نیوز پشاور کے دفاتر کا دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق تین رکنی وفد میں بیرسٹر محمد علی سیف اور زاہد ملک بھی موجود تھے۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے الطاف حسین کا پیغام محبت ہے۔