پاکستان
14 جولائی ، 2014

پشاور:رشیدگڑھی میں فائرنگ،3افرادجاں بحق

پشاور.......پشاور کے علاقے رشیدگڑھی میں فائرنگ سے 3افرادجاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے رشیدگڑھی چوک کےقریب ایک گھر میں گھس کر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3افرادجاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے اس واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مزید خبریں :