14 جولائی ، 2014
پشاور........جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر فوج نے شمالی وزیرستان میں 80 فیصد علاقہ صاف کردیا ہے تو آئی ڈی پیز کو واپس گھروں کو جانے دیا جائے۔ یوں تو تقریب تھی پشاور میں موجود آئی ڈی پیز میں امدادی سامان کی تقسیم کی، لیکن جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی ساری توجہ حکومت اور فوج پر لگی ہوئی تھی۔کہتے ہیں کہ دونوں شریف حضرات نواز شریف اور جنرل راحیل شریف کو چاہیے کہ وہ ان آئی ڈی پیز کی بری حالت کو دیکھیں اور ان کے اپنے گھر جانے کے لیے راستہ بنائیں اور یوں بھی اگر 80 فی صد علاقہ کلئیر ہے تو پھر مسئلہ کیاہے۔ سراج الحق نے آئی ڈی پیز کے بے گھر ہونے کی زمہ داری بھی وزیر اعظم پر ڈالی اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیاست چھوڑ کر خدمت پر توجہ دیںسراج الحق کا کہنا تھا کہ آپریشن کے لیے کوئی ٹائم فریم دیا گیا نہ ہی کوئی حکمت عملی وضع کی گئی، جس کا ناقابل تلافی نقصان قبائلیوں عوام کا ہورہا ہے۔