14 اپریل ، 2012
لاہور … ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے سبب عوام میں پریشانی بڑھ گئی ہے جبکہ اسہال کے علاج میں استعمال ہونے والی بچوں کی دوا پیڈیٹرال کی قیمت میں بھی 150 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا ہے حالانکہ عالمی ادارہ صحت اس دوا پر سبسڈی دیتا ہے۔ بچوں کواسہال سے بچانے والی دوا کے 25 ساشے پیک کی قیمت 200 سے بڑھا کر 540 روپے کردی گئی ہے جو غریب والدین کیلئے ظلم کے مترادف ہے، پیڈیٹرال بچوں کی جان بچانے والی اہم دوائی کے طور پر استعمال ہوتی ہے اور عالمی ادارہ صحت اس دوا کے بنانے والی کمپنی کو سبسڈی فراہم کرتا ہے تاکہ اسے کم قیمت پر آسانی سے فروخت کیا جاسکے جبکہ گرمی کے موسم میں بچوں میں پھیلنے والی دستوں کی بیماری عام ہے جس کے سبب ہر سال اس موسم میں پیڈیٹرال کی طلب بھی کئی گنا بڑھ جاتی ہے لیکن اس دوا کی قیمت میں ہوشربا اضافہ غریب والدین کی قوت خرید سے باہر ہے جس کے باعث اسپتالوں کے باہر میڈیکل اسٹورز پر کھڑے غریب والدین شدید کشمکش کا شکار ہیں۔ دوسری جانب میڈیسن مارکیٹ کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے سبب کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے۔