دلچسپ و عجیب
15 اپریل ، 2012

ذہن پڑھ کر کمپیوٹر پر شطرنج کی چالیں چلنے والا ہیلمٹ

ذہن پڑھ کر کمپیوٹر پر شطرنج کی چالیں چلنے والا ہیلمٹ

برلن…این جی ٹی…شطرنج کی مشکل چالیں چلنا انسانی دماغ کی صلاحیتوں کاامتحان ہوتا ہے لیکن چال کو حقیقتاً چلنے کے لیے ہاتھوں کا سہارا لینا پڑتا ہے، لیکن اب یہ بھی ضروری نہیں۔جرمنی کے دارلحکومت برلن کے انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے ایسی ہیڈ گےئر(ہیلمٹ)تیار کرلیا ہے جو دماغی سوچوں کو پڑھتے ہوئے کمپیوٹر پر شطرنج کی چالیں چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کمپیوٹر سے منسلک یہ ہیڈ گےئر کھلاڑی کی سوچ کو پڑھتے ہوئے کہ اب وہ کونسا مہرہ آگے بڑھانا چاہتا ہے اُسے کمپیوٹر تک منتقل کردیتا ہے۔

مزید خبریں :