15 اپریل ، 2012
ٹوکیو…این جی ٹی…جاپانی ماہرین نے ایک ایسی منفرد روبوٹک مچھلی تیار کی ہے جو ایک حقیقی مچھلی کی طرح اپنی دُم ہلاکر پانی کی گہرائی میں تیر نے کی بھر پو ر صلاحیت رکھتی ہے۔Polymer Fuel Cellکی طاقت سے چلنے والی اس مچھلی کاسائزصرف100ملی میٹر ہے جو دو مختلف حصوں پر مشتمل ہے۔ یہ روبوٹک مچھلی مشینی ہو نے کے باوجود حیرت انگیز طور پرتین دن تک مسلسل پانی میں تیرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔