کاروبار
15 اپریل ، 2012

اتوار کو بھی لوڈ شیڈنگ جاری، شارٹ فال 3800 میگا واٹ برقرار

اتوار کو بھی لوڈ شیڈنگ جاری، شارٹ فال 3800 میگا واٹ برقرار

لاہور … اتوار کو چھٹی کے باوجود بجلی کا شارٹ فال کم نہ ہو سکا اور 3800 میگاواٹ پر برقرار رہا۔ لاہور میں ہر ایک گھنٹے بعد ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کیلئے بجلی بند کی جاتی رہی۔ پیپکو ترجمان کے مطابق اس وقت بجلی کی ہائیڈل پیداوار 2829 میگاواٹ، تھرمل ایک ہزار 678 جبکہ آئی پی پیز کی پیداوار 6 ہزار 74 میگاواٹ ہے۔ کراچی کو 700 میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ چھٹی کے روز بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ لاہور سمیت بڑے شہروں میں 10 سے 14 گھنٹے جبکہ دیہات میں 20 گھنٹے تک بجلی بند رہی۔ لوڈ شیڈنگ سے نا صرف گھریلو صارفین بلکہ کاروباری طبقہ بھی پریشانی کا شکار ہے۔

مزید خبریں :