صحت و سائنس
16 اپریل ، 2012

سکھر سے 6ٹانگوں والا بچہ آپریشن کے لئے کراچی منتقل

سکھر سے 6ٹانگوں والا بچہ آپریشن کے لئے کراچی منتقل

کراچی… سکھر میں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش کی خبر جیو نیوز پر نشر ہونے کے بعد کے گورنر سندھ عشرت العباد نے بچے کے علاج کا نوٹس لے لیا تھا جس کے بعد مذکورہ بچے کو والدین سمیت کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایوب گیٹ سکھر کے مکین عمران شیخ کے یہاں ایک عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہو ئی تھی اس بچے کی عام بچوں کی مانند دو ٹانگوں کے بجائے چھ ٹانگیں ہیں، اس بچے کے علاج کے حوالے سے والدین سخت پریشانی کا شکار تھے کیونکہ اس بچے کا علاج کراچی میں ممکن ہے اور اس کے لیے بھاری اخراجات درکار ہیں،جیونیوز پر اس خبر کے نشر ہو نے کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے اس کا نوٹس لیا اور اس بچے کے علاج معالجے کے لیے اس کے والدین کو کراچی بلوایا، جس پر والدین کو بچے سمیت آپریشن کے لئے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :