16 اپریل ، 2012
ہنگو… محکمہ صحت خیبر پختون خوا نے ہنگو کے مختلف علاقوں میں خسرہ کے آٹھ کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر جان باز آفریدی نے پشاور میں جیو نیوز کو بتایا کہ ہنگو کے مختلف علاقوں میں آٹھ بچوں میں خسرہ کی بیماری کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ اسپتال میں علاج کی ضروری سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر جان باز آفریدی نے بتایا کہ مزید بچوں کے خون کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد تجزئیے کے لیے بجھوا دئیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خسرہ سے بچاوٴ کے لئے صوبے بھر اور قبائلی علاقوں میں بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگانے کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔