07 اگست ، 2014
اسلام آباد...... متحدہ قومی موومنٹ کا وفد وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کر رہا ہے،ملاقات کو ایک گھنٹے سے زائد کا وقت ہو چکا ہے اور ملاقات اب بھی جاری ہے۔متحدہ قومی مومنٹ کے وفد میں ڈاکٹر عشرت العباد،فاروق ستار،خالد مقبول ،بابر غوری اورکنور نوید شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ملاقات میںتحریک انصاف کے لانگ مارچ اور موجودہ سیاسی صورت حال پرمشاورت جا ری ہے،واضح رہے کہ موجودہ سیاسی صورت حال میں ایم کیو ایم کایہ پہلا اعلیٰ سطح کا سیاسی رابطہ ہے ۔