پاکستان
07 اگست ، 2014

طاہرالقادری کے ساتھ لوگ آمر کی گود میں بیٹھتے رہے، رانا مشہود

طاہرالقادری کے ساتھ لوگ آمر کی گود میں بیٹھتے رہے، رانا مشہود

لاہور........پنجاب کے وزیر قانون رانا مشہود نے کہا ہےکہ طاہر القادری کے دائیں اوربائیں بیٹھنےوالے آمر کی گود میں بیٹھتے رہے، بدمعاشی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ نیشنل ہاکی ا سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود احمد نے کہا کہ طاہرالقادری کے نزدیک قانون اورآئین کی کوئی حیثیت نہیں مولاناکاملکی سیاست میں کوئی کردار ہےنہ آئندہ ہوگا ،ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ رانا مشہود کا کہنا تھاکہ آج ملک وقوم کےلیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑاہونے کی ضرور ت ہے، جن لوگوں نےاسلحہ اور ڈنڈے اٹھا رکھے ہیں ان کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔ رانا مشہود کا کہنا تھاکہ منہاج القران سیکریٹریٹ کے کارکنوں کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، حکومت صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑ ے گی۔

مزید خبریں :