پاکستان
07 اگست ، 2014

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے پر پاکستان کی مذمت

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے پر پاکستان کی مذمت

اسلام آباد..........پاکستان نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں گزشتہ روز ہونے والے امریکی ڈرون حملے کی مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈرون حملے پاکستان کی آزادی، خود مختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ان حملوں میں معصوم انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے اور ان سے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔

مزید خبریں :