07 اگست ، 2014
اسلام آباد......اسلام آباد میں مون سون کے کچھ بادل جھوم کے آئے، کچھ گھوم کے آئے، سب نے دھوم مچادی۔ بارش کےانتظارمیں دن توسات ہی گزرےلیکن حبس اور گرمی قیامت سے کم نہ تھی لیکن پھرسماں بدلا اوربدلتاہی گیا۔بارش نےشہرکی سڑکیں اورشہریوں کےگلے شکوےسب کچھ دھوڈالا۔ بادل جھوم جھوم کرآتے رہے۔ برکھا اپنا انداز بدلتی رہی تو ہریالی کوبھی ملا خوب نکھار اوراصل نکھارتوملا اداس چہروں کو۔ محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بالائی علاقوں میں برکھا رت اگلے دو روز تک ڈیرہ جمائےرکھے گی۔ کراچی سمیت زیریں سندھ کےکچھ علاقےبھی بھیگی رت کالطف اٹھائیں گے۔ اسلام آباد میں ہونے والی تیز بارش نے سبھی کے مزے کرادئیے، بچے بڑے سبھی کے چہرے کھل اٹھے۔محکمہ موسمیات نے اگلے دو روز کے دوران اسلام آباد میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔مون سون بارشیں اس دفعہ اسلام آباد کے شہریوں کو خوش کر کے ہی جائیں گے۔