انٹرٹینمنٹ
09 اگست ، 2014

پریانکا چوپڑا کی فلم"میری کوم"کے ڈائیلاگ پروموز جاری

پریانکا چوپڑا کی فلم

ممبئی ......سابقہ مس ورلڈ پریانکا چوپڑا بنیں باکسر، پریانکا چوپڑا کی بھارتی ایتھلیٹ میری کوم کی زندگی پر مبنی بائیوگرافیکل اسپورٹس ڈرامہ فلم"میری کوم"کے ٹریلر اور گانوں کے بعد ڈائیلاگ پروموز جاری کرنے کاسلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔ہدایتکار اُمنگ کمارکی اس فلم میں پریانکا کیساتھ مناکشی کالیتا،زاشرے کوفن اور ششیر شرما اہم کردارادا کررہے ہیں۔سائیون کوادرس کی تحریر کردہ اس بائیوگرافیکل فلم کو معروف فلمساز و ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے پروڈیوس کیا ہے جسکی کہانی بھارتی ورلڈ باکسنگ چمپئن میری کوم کی زندگی کا مکمل احاطہ کررہی ہے۔انگریزی و ہندی زبان میں بنائی گئی یہ ڈرامہ فلم میری کوم روں برس5ستمبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :