13 اگست ، 2014
اسلام آباد.......پاکستان تحریک انصاف کا وفد ناراض سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی سے ملاقات کے لیے ملتان روانہ ہو گیا ،جاوید ہاشمی سے ملنے ملتان جانے والے وفد میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی، میاں محمودالرشید،عمرڈاراور اعجاز جنجوعہ شامل ہیں ،ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا وفد جاوید ہاشمی سے ملاقات میں ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کرے گا،مخدوم جاوید ہاشمی پارٹی کے آزادی مارچ کے موقع پر اپنے آبائی شہر ملتان چلے گئے تھے ۔