پاکستان
13 اگست ، 2014

پشاور : تحریک انصاف کا پہلا کارواں اسلام آباد روانہ

پشاور : تحریک انصاف کا پہلا کارواں اسلام آباد روانہ

پشاور......آزادی مارچ میں شرکت کےلئے پشاور سے تحریک انصاف کا پہلا کارواں پیدل اسلام آباد روانہ ہوگیا، تاہم پارٹی کی جانب سے اعلان کردہ ہزاروں کی بجائے شرکا کی تعداد ایک سو سے بھی کم رہی، پارٹی ایم این اے کا شکوہ ہے کہ ان کے لوگوں کوسیکورٹی اداروں نے پشاورآنے سے روکا۔آزادی مارچ میں شرکت کےلئے پشاور سے تحریک انصاف کا پہلا قافلہ ایم این اے ساجد نواز کی قیادت میں پیدل روانہ ہواجوجی ٹی روڈ کے راستے اسلام آباد پہنچے گا ۔کاروان کے ہمراہ شرکا کی گاڑیاں بھی ساتھ موجود تھیں لیکن اس کاروان میں ہزاروں کی بجائے سوسے بھی کم لوگ نظرآئے۔پیدل مارچ کرنے والوں کوشاید اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ گرمی کے اس موسم میں 170 کلومیٹرکا اسلام آباد تک کا یہ سفرکیسے طے ہوگا اس لئے تعداد جتنی بھی تھی مارچ شروع توہوا لیکن چند منٹ بعد ہی حوصلے پہلے جیسے جوان نہ رہے۔ علاقے سے پارٹی کے ایم پی اے ارباب جہاندادتومارچ شروع ہوتے ہی پھرنظرنہیں آئے جبکہ کارکن رکشہ اور موٹرسائیکل سواری کے مزے بھی لیتے رہے۔

مزید خبریں :